کولمبو ٹیسٹ: بیٹنگ کے دوران انجری کے باعث سرفراز باہر، محمد رضوان ٹیم میں شامل

اردو نیوز  |  Jul 26, 2023

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن پاکستان کی پہلی اننگز کے دوران وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد سر پر گیند لگنے کے باعث زخمی ہونے کے سبب ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے ہیں۔

سرفراز احمد پہلی اننگز میں 14 کے انفرادی سکور پر فاسٹ بولر آشیتھا فرنینڈو کی گیند سر پر لگنے سے زخمی ہوگئے جس کے بعد انہیں ریٹائرڈ ہرٹ ہونا پڑا۔

سرفراز کے ریٹائرڈ ہرٹ ہونے کے بعد اُن کی جگہ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان ’کنکَشَن‘ کے قانون کے تحت بیٹنگ کرنے آئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اپنی پریس ریلیز میں کہا کہ ’پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کولمبو میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران سرفراز احمد کی جگہ محمد رضوان کو کنکَشن کے قانون کے تحت ٹیم میں آئے ہیں۔ میچ ریفری ڈیوڈ بُون نے پاکستان کی متبادل کھلاڑی کو کھلانے کی درخواست کو قبول کیا ہے۔‘

پی سی بی کا مزید کہنا ہے کہ ’میچ کے تیسرے دن آشیتھا فرنینڈو کے باؤنسر کو کھیلتے ہوئے سرفراز کے سر پر گیند لگی تھی۔ وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیکل پینل کے زیر نگرانی ہیں۔‘

واضح رہے آئی سی سی کے کنکشن کے قانون کے تحت جب کسی بیٹر کو سر پر گیند لگتی ہے تو ٹیم فزیو فیلڈ پر ہی اُس کا معائنہ کرتا ہے۔ اگر بیٹر کو چکر آ رہے ہوں یا وہ مزید نہ کھیل پائے تو اُس کی جگہ دوسرے کھلاڑی کو کھلانے کی درخواست میچ ریفری سے کی جاتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More