سستی بولی مسترد، یوٹیلٹی اسٹورز کی مہنگی ترین چینی خریدنے کی تیاری

ہم نیوز  |  Jul 14, 2023

یوٹیلیٹی اسٹورزکی مہنگی ترین چینی خریدنے کی تیاری،فی کلو122کی بولی مسترد،130روپے کلو پرچینی خریدنے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا۔

موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز ذرائع نے بتایا کہ دستیابی یقین بنانے کیلئے چینی خریدنے کے سواکوئی آپشن نہیں،فی کلو130روپے کے موصول بولی پر چینی خریدنے کا ارادہ ہے۔

ذرائع یوٹیلٹی اسٹورز کے مطابق ابھی تک چینی خریدنے کا حتمی فیصلہ نہیں ہوا،جے ڈی ڈبلیو شوگر ملزنے130 روپے فی کلو کے حساب سے بولی دی،یہ بولی10ہزارمیٹرک ٹن چینی کیلئے موصول ہوئی۔

ذرائع کے مطابق کارپوریشن نے حال ہی میں 122 روپے کلو کی موصول بولی مسترد کردی تھی، ذرائع یوٹیلٹی اسٹورز کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پرچینی کا اسٹاک ختم ہوچکا،شہری سستی چینی سے محروم ہیں اوراوپن مارکیٹ سے مہنگی چینی خریدنے پر مجبور ہیں۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت وزیراعظم پیکچ کے تحت چینی پر بھاری سبسڈی دے رہی ہے، حکام کے مطابق بی آئی ایس پی مستحقین کیلئے چینی کی قیمت70روپے کلو مقرر ہے،دیگر شہریوں کیلئے یوٹیلیٹی اسٹورز پرچینی کی قیمت91 روپے کلو مقرر ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More