وہ میری زندگی کا اداس ترین دن تھا۔۔ ریحام خان کا اپنی پہلی شادی کی تصویر شئیر کرتے ہوئے دل دکھا دینے والا پیغام

ہماری ویب  |  Jul 05, 2023

“وہ وقت میری زندگی کا سب سے اداس وقت تھا تب میں صرف 18 سال کی تھی“

یہ کہنا ہے سماجی کارکن اور ٹی وی شو میزبان ریحام خان کا جنھوں نے حال ہی میں ٹوئٹر اکاؤنٹ میں اپنی پہلی شادی کی تصویر شئیر کی تھی۔ ریحام اس تصویر میں دلہن بنی ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ ریحام خان کی شہرت کی ایک وجہ سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمران خان سے شادی اور طلاق بھی ہے۔

ریحام خان کی پہلی شادی 90 کی دہائی میں اعجاز رحمٰن سے ہوئی تھی جس کے بعد ان کی طلاق 2005 میں ہوگئی تھی۔ اعجاز رحمٰن اور ریحام خان کے 1 بیٹا اور 2 بیٹیاں ہیں جو کہ برطانیہ میں رہائش پذیر ہیں۔

جبکہ ریحام نے دوسری شادی جنوری 2015 میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان سے کی تھی مگر 10 ماہ بعد اکتوبر 2015 میں ہی ان کے درمیان طلاق ہو گئی تھی۔

23 دسمبر 2022 کو اپنے آفیشل ٹوئٹر اور انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ اپ ڈیٹ کرتے ہوئے تیسری شادی کا اعلان کیا تھا۔ ان کے موجودہ شوہر مرزا بلال کا تعلق شوبز سے ہے اور دونوں خوشگوا ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More