گرمی سے ستائی عوام کے لیے اچھی خبر۔۔ کراچی میں کب سے موسلا دھار بارش کی پیشگوئی ہے؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

ہماری ویب  |  Jul 03, 2023

پچھلے دنوں آنے والے طوفان بپر جوائے کا رخ مڑ گیا تو بارشوں کو ترستے شہریوں کے ارمانوں پر اوس گر گئی۔ البتہ محکمہ موسمیات نے کراچی کے شہریوں کو ایک بار پھر خوشی کی نوید سنا دی ہے۔

محکمہ موسمیات نےکراچی میں 7 اور 8 جولائی کو گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق7 اور 8جولائی کو شہر بھر میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے کیوں کہ مون سون بارشوں کے نئے سلسلے کیروشنی میں بحیرہ عرب سے مرطوب ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں۔

ان ہواؤں کی وجہ سے جہاں ملک کے دیگر شہروں میں بارشیں برسیں گی وہیں کراچی میں بھی تیز اور موسلادھار بارشیں ہوں گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More