ہماری ویب | Jun 22, 2023
"دن گن رہا ہوں جب میدان عرفات میں اللہ کے سامنے کھڑا ہوں گا۔ میں پُرجوش ہوں کہ اپنی بیساکھیوں سے شیطان (جمرات) کو خود کنکریاں ماروں گا"۔
یہ کہنا ہے حج ادائیگی کے لیے جانے والے 43 سالہ پاکستانی محمد شفیق کا جنھوں نے اپنی معذوری کو اپنے جوش، امید اور عزم پر حاوی نہ ہونے دیا اور بیساکھیوں کے سہارے حج کے لئے مکہ پہنچ گئے۔
محمد شفیق نے بتایا کہ 30 سال پہلے وہ ایک خوفناک بس حادثے کا شکار ہوئے تھے جس کی وجہ سے ان کا پاؤں کاٹ دیا گیا تھا۔ انھوں نے مزید بتایا کہ حج کے لئے وہ کافی سالوں سے بچت کررہے تھے اور بالآخر ان کا جذبہ رنگ لایا۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More