نواسوں کے ساتھ کھیل میں مصروف ہیں ۔۔ آصف زرداری کی بختاور کے بیٹوں کے ساتھ خوشگوار ماحول میں وقت گزارنے کی تصویر وائرل

ہماری ویب  |  Jun 19, 2023

پاکستان کے سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی بیٹی بختاور بھٹو نے فادرز ڈے کے موقع پر اپنے والد کے ساتھ اپنے بیٹوں کی تصویر شیئر کردی۔

گزشتہ روز پوری دنیا کی طرح پاکستان میں بھی فادرز ڈے منایا گیا، اس موقع پر سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے اپنے والد کے لیے پیغام جاری کیا۔ بختاور بھٹو زرداری نے ٹویٹر پر اپنے بیٹوں اور اپنے والد کی تصویر شیئر کی۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آصف زرداری دبئی میں اپنی بیٹی کے گھر میں اپنے نواسوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے نظر آئے۔ بختاور نے ٹویٹر پر لکھا: میرے بابا اور ان کے نانا بابا کو فادرز ڈے مبارک ہو۔

بختاور کا پہلا بیٹا 10 اکتوبر 2021 کو پیدا ہوا۔ جب کہ 5 اکتوبر 2022 کو اپنے دوسرے بچے کو جنم دیا۔

یاد رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری آنکھ کےآپریشن کیلئے ان دنوں دبئ میں موجود ہیں جہاں وہ اپنی بیٹی بختاور کے بچوں کے ساتھ وقت گزارنا پسند کرتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More