مجھے اپنے قدم چومنے دیجئے ۔۔ لائیو پروگرام کے دوران بیوی اپنے شوہر کے قدموں پر بوسہ دینے آگئی، جذبات سے بھرپور ویڈیو نے سب کو رلا دیا

ہماری ویب  |  Jun 17, 2023

کہتے ہیں شوہر عورت کے سر کا سائبان ہے۔ آج کل کے نام نہاد ماڈرن دور میں برابری کے نعرے لگانے والے کتنا بھی اس حقیقت سے انکار کریں لیکن سچ تو یہی ہے کہ اللہ نے شوہر کا رتبہ بیوی سے ایک درجہ زیادہ رکھا ہے۔ ویڈیو دیکھیں

عرب ملک میں ریکارڈ کی گئی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لائیو شو میں ایک عورت اٹھتی ہے اور اپنے شوہر کے قدموں پر احتراماً بوسہ دیتی ہے۔ شوہر اسے منع کرتا ہے تو عورت رو پڑتی ہے کہ اسے اپنے شوہر کے قدموں کو چومنے دیا جائے۔ یہ منظر دیکھ کر سب کی آنکھوں میں آنسو آجاتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو تیزی سے گردش کررہی ہے۔ ایک بیوی کے یہ جذبات ان تمام عورتوں کے لئے مثال ہیں جو شوہر سے برابری کرنا چاہتی ہیں لیکن یہ حقیقت بھول جاتی ہیں کہ بیوی کو عزت کی چادر دینے کے لئے شوہر زمانے کی کتنی سختیاں جھیلتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More