طوفان سے پہلے ۔۔ کیٹی بندر میں دھواں دھار بارش، تیز ہواؤں سے کھمبے گرگئے، دیکھئے طوفان کی تباہی مچاتے ہوئے ویڈیو

ہماری ویب  |  Jun 15, 2023

سمندری طوفان بائپر جوائے سے قبل ساحلی علاقوں میں تیز ہوائیں، کیٹی بندر میں شدید بارش، طوفانی ہواؤں سے کھمبے گرگئے۔

طوفان سے قبل کیٹی بندر، ٹھٹھہ، سجاول اور بدین میں تیز بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری، کیٹی بندر میں تیز بارش اور طوفانی ہوائیں چل رہی ہیں جس کے باعث شہر میں گھروں کی چھتیں اڑگئیں اور شدید طوفانی ہواؤں کی وجہ سے پول بھی گرگئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ طوفان کے مرکز میں 110 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، سمندر میں شدید طغیانی ہے اور 30 فٹ تک لہریں بلند ہورہی ہیں۔

بدین کی ساحلی پٹی پر بھی تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی ، تیزہواؤں سے ساحلی پٹی کے اطراف قائم ماہی گیروں کے گھر گرگئے۔

حیدرآباد میں بھی لطیف آباد اور قاسم آباد میں موسلادھاربارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے جب کہ بارش کے بعد 22 فیڈر سے بجلی کی سپلائی معطل معطل ہوگئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More