مرتضیٰ وہاب کراچی کے مئیر منتخب۔۔

ہماری ویب  |  Jun 15, 2023

پاکستان پیپلز پارٹی کے مرتضیٰ وہاب میئر کراچی منتخب ہوگئے ہیں۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق مرتضیٰ وہاب نے 173 ووٹ جبکہ جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمان نے 160 حاصل کیے۔

واضح رہے کہ اراکین نے قائد ایوان کا انتخاب شو آف ہینڈ کے ذریعے کیا جبکہ حافظ نعیم نے اعتراض کیا کہ 30 سے زائد اراکین کو ووٹنگ کے وقت لاپتہ کیا گیا ہے۔

سابق صدر آصف علی زرداری اور پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے مرتضیٰ وہاب کو کراچی کا مئیر بننے پر مبارکباد دی ہے۔ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ یہ کامیابی کراچی کے جیالوں کی طویل جدوجہد اور قربانیوں کا ثمر ہے۔

خیال رہے کہ تاحال مئیر کراچی کا نتیجہ غیر حتمی اور غیر سرکاری ہے۔ اس کا حتمی اعلان الیکشن کمیشن کی جانب سے کچھ دیر بعد کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More