خواتین کو محرم کے بغیر حج پر جانے کی اجازت لیکن ۔۔ اسلامی نظریاتی کونسل نے اب کونسی شرط رکھ دی؟

ہماری ویب  |  Jun 14, 2023

اسلامی نظریاتی کونسل نے حج پر جانے کی خواہشمند خواتین کو محرم کے بغیر جانے کیلئے مشروط اجازت دیدی۔

اسلامی نظریاتی کونسل کے مطابق فقہ جعفریہ، مالکی اور شافعی کے مطابق شریعت میں بغیر محرم کے خاتون کے حج کی گنجائش موجود ہے تاہم محرم کے بغیر خاتون کے لیے حج کی گنجائش بعض شرائط سے مشروط ہے۔

وزارتِ مذہبی امور نے خواتین کے محرم کے بغیر حج کے معاملے پر کونسل سے رائے طلب کی تھی، اس حوالے سے ترجمان اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا ہے کہ وہ عورت بغیر محرم حج کے لیے جا سکتی ہے جس کے والدین یا شوہر اجازت دیں۔

اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا ہے کہ فقہ حنفیہ اور فقہ حنبلی کے مطابق محرم میسر نہ ہونے پر عورت پر حج فرض نہیں تاہم ایسی عورت جسے قابلِ اعتماد خواتین کی رفاقت حاصل ہو وہ بھی حج پر جا سکتی ہے۔

کونسل نے گروپ ممبران کے بارے میں اطمینان کر لینے کے بعد عورت کو بغیر محرم حج پر جانے کی اجازت دینے کی تجویز دی ہے، کونسل ترجمان کا کہنا ہے کہ وہ عورت جسے سفر اور دورانِ حج کسی فساد یا خطرے کا اندیشہ نہ ہو بغیر محرم حج کے لیے جا سکتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More