ٹیلنٹ اور ہنر کسی کی میراث نہیں ہوتا، اللہ تعالیٰ نے ہر انسان کو کوئی نہ کوئی صلاحیت دیکر پیدا کیا ہے، کچھ لوگ اپنی صلاحیتوں کو اپنے اندر دفن کرلیتے ہیں لیکن کچھ لوگ اپنے ہنر سے دنیا کو حیران کردیتے ہیں، ایسی ہی ایک خاتون کے بارے میں ہم آپ کو بتائینگے جس کا ٹیلنٹ دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے۔
پنجاب کے ضلع قصور کی تحصیل چونیا کی ایک باہمت خاتون اینٹوں کے بھٹے پر کام کے ساتھ ساتھ اپنی خداداد صلاحیتوں کی وجہ سے ایک منفرد شناخت رکھتی ہے۔
چونیاں کے نواحی گاؤں کی محنت کش خاتون بھٹے پر اینٹیں نکال کر اپنا اور اپنے بچوں کا پیٹ پالنے کے علاوہ شانوں پر رسی باندھ کر ٹریکٹر اور جیپ کھینچ لیتی ہیں اور موٹر سائیکل شانوں پر اٹھا لیتی ہیں۔
خاتون کا کہنا ہے کہ میں بھٹے پر محنت کرکے اپنا اور اپنے بچوں کا پیٹ پالتی ہوں اوراہل خانہ کی غربت کو کم کرنے میں دن بھر کوشاں رہتی ہیں۔
ٹریکٹر جیپ اور موٹر سائیکل شانوں پر اٹھانے کا واحد مقصد یہ ہے کہ پاکستان کی محنت کش خواتین مردوں سے کم نہیں ہیں۔ یہ خاتون سیمنٹ کی بوری اٹھانے کے علاوہ ہاتھ پر اینٹ رکھ کر توڑنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہیں۔