مشہور آن لائن رائیڈر سروس ہیک ۔۔ نامناسب پیغامات موصول ہونے لگے, کس نے ہیک کیا ہے؟

ہماری ویب  |  Jun 13, 2023

پاکستان کی معروف آن لائن رائیڈر سروس کو ہیک کرلیا گیا ہے جس کے بعد صارفین کو نامناسب پیغامات وصول ہورہے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق پاکستانی بائیک رائیڈر سروس بائیکیا کے صارف کو پاکستان کے حوالے سے نامناسب پیغام موصول ہوا جس کے بعد مختلف صارفین نے یہی شکایت کی۔

بائیکیا ہیک اس وقت ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن چکا ہے۔ بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ ایپلیکیشن کو بھارت کی جانب سے ہیک کیا گیا ہے۔ البتہ ایپلیکیشن کی جانب سے اس حوالے سے کوئی معلومات جاری نہیں کی گئیں۔ صارفین کا خیال ہے کہ فی الحال اپنی معلومات ایپلیکیشن پر نہ ڈالی جائیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More