بکرا عید کی چھٹیوں کا انتظار کرنے والوں کے لئے ایم خبر یہ ہے کہ 29 جون سے 1 جولائی تک چھٹیاں ہوں گی۔
واضح رہے کہ یہ اعلان کیبنٹ ڈویژن نے ہر سال کی طرح اس برس بھی 2023 میں دی جانے والی چھٹیوں کے موقع پر کیا تھا۔
جبکہ کلائیمٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر کے مطابق ذی الحج کا چاند 19 جون کو نظر آنے کا امکان ہے، پاکستان میں اگر 20 جون کویکم ذی الحج ہوئی تو عيد الاضحیٰ 29 جون بروز جمعرات کو منائے جانے کا امکان ہے۔
البتہ اس حوالے سے واضح اعلان رویت ہلال کمیٹی کرے گی جس کا اجلاس ہر ماہ 29 تاریخ کو ہوتا ہے۔