ہماری ویب | Jun 09, 2023
تحریک انصاف سے دستبردار ہونے والے مشہو سیاستدانوں کی جانب سے استحکام پاکستان پارٹی کی تقریب میں کافی چہرے اداس دکھائی دیے۔ فواد چوہدری تو آگے کی نشستیں خالی ہونے کے باوجود پیچھے جا بیٹھے اور مسلسل چہرے پر ہاتھ رکھے بیٹھے رہے۔
پریس کانفرنس کے دوران بھی فواد چوہدری کا ہاتھ ان کے چہرے پر تھا جیسے گہری سوچ میں ڈوبے ہوں۔ بی بی سی کے آرٹیکل کے مطابق صحافیوں نے پریس کانفرنس میں یہ بھی کہا کہ لگتا ہے کسی نے ان کو یہاں زبردستی بٹھایا ہے۔
فواد چوہدری کے علاوہ مراد راس، علی زیدی کے چہر بھی افسردہ تھے۔ یہاں تک کہ جہانگیر ترین بھی زیادہ خوش نظر نہیں آرہے تھے۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More