نادرا نے گھر بیٹھے شناختی کارڈ بنانے کی آسان ترین سروس پاکستان بھر میں شروع کر رکھی ہے لیکن کراچی والے اس سے محروم تھے مگر اب کراچی والوں کے لیے بائیکر سروس کا آغاز ہوچکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق
نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرہ) کی جانب سے اسلام آباد کے بعد اب کراچی میں بھی نادرہ بائیکر سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
نادرا بائیکر سروس کے ذریعے قومی شناختی کارڈز کی اجراء اور تصدیقی عمل گھر پر بیٹھے بھی ہوگا۔
اس سہولت کے تحت شہری نادرا کے عملے کو قومی شناختی کارڈز کے مختلف مراحل کیلئے گھروں پر بلوا کر سہولت حاصل کرسکیں گے۔
لیکن
اس عوام دوست بائیکر سروس کے تحت سہولت کے دوران عام فیس کے مقابلے میں اضافی رقم ادا کرنا پڑے گی۔
مگر عملہ گھر پر شناختی کارڈ کی تجدید کے دوران انگھوٹوں اور سائل کی تصاویر سمیت دیگر مراحل مکمل کرے گا۔
جس کے باعث شہریوں کو نادرا دفاتر میں انتظار کی زحمت سے نجات مل سکے گی۔