طلبا کے لیے خوش خبری، یونیورسٹیز میں مفت تعلیم سے متعلق قانون منظور

سچ ٹی وی  |  May 13, 2025

قومی اسمبلی میں یونیورسٹیز میں طلبا کو مفت تعلیم دینے سے متعلق بل منظور ہوگیا ہے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں 2 قوانین کی منظوری دے دی گئی  جن میں سے پہلا یونیورسٹیوں میں مفت تعلیم کا25 فیصد کوٹہ مستحق طلبا و طالبات کے لئے رکھنے کا قانون منظور کیا گیا۔ اس کے علاوہ اجلاس میں گھر کی ادارہ برائے سائنس و ٹیکنالوجی بل 2024 اور بین الاقوامی امتحانات بورڈ بل 2024 کی منظوری بھی دی گئی۔

اجلاس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن آغا رفیع اللہ کی جانب سے ادارہ برائے سائنس و ٹیکنالوجی بل میں مستحق اور قابل طلبا و طالبات کے لئے  25 فیصد مفت تعلیم کا کوٹہ شامل کرنے کی ترمیم منظور کرلی گئی۔ جمعیت علما اسلام کی رکن عالیہ کامران کی تعلیم کے صوبائی محکمہ ہونے کی وجہ بل منظور نہ کئے جانے کی ترمیم مسترد کردی گئی ، بعد ازاں قومی اسمبلی اجلاس کل گیارہ بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More