وسیم اکرم پلس بھی آؤٹ ۔۔ عثمان بزدار کا بھی سیاست چھوڑنے کا اعلان

ہماری ویب  |  Jun 02, 2023

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا۔

سردار عثمان بزدار نے سیاست سے دستبرداری کے حوالے سے جاری کیے گئےبیان میں کہا کہ ضمیر مطمئن ہے۔نیک نیتی کےساتھ پنجاب کے عوام کی خدمت کی۔

انہوں نے کہا کہ 14 ماہ سے مختلف عدالتوں میں مقدمات کا سامنا کر رہا ہوں، فوج کے ساتھ پہلے بھی تھا اور آئندہ بھی رہوں گا، 9 مئی کو ہونے والے واقعات قابلِ مذمت ہیں، ان کی مذمت کرتا ہوں۔

یاد رہے کہ سانحہ نو مئی کے پاکستان تحریک انصاف کے درجنوں رہنماء اور کارکنوں و ٹکٹ ہولڈر پی ٹی آئی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کرچکے ہیں۔

پی ٹی آئی کے سابق سیکریٹری جنرل اسد عمر، فواد چوہدری، شیریں مزاری، خسرو بختیار، محمود مولوی، عامر کیانی، فیاض چوہان، فردوس عاشق اعوان، علی زیدی، عمران اسماعیل، آفتاب صدیقی، فیاض الحسن چوہان بھی پی ٹی آئی سے الگ ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب پی ٹی آئی چھوڑنے والے رہنماؤں کی جانب سے جہانگیر ترین گروپ میں شمولیت کی بھی اطلاعات ہیں اور سابق پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین اپنی پارٹی رجسٹرڈ کروانے کیلئے بھی کوشاں ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More