میری بات مانیں ورنہ نیچے نہیں آؤں گا۔۔ باپ سے ناراض بیٹے کی کونسی خواہش پوری نہ ہونے پر وہ کھمبے پر چڑھ گیا؟

ہماری ویب  |  Jun 02, 2023

پہلے کے دور میں والدین بچوں کے رویے میں بہتری لانے کے لئے اکثر سختی کا مظاہرہ کرتے تھے جس میں ان کے بچوں کے لئے بھلائی اور پیار پوشیدہ ہوتا تھا۔ اب دور بدل گیا ہے۔ بچے اپنی جائز ناجائز باتیں منوانے کے لئے جذباتی بلیک میلنگ کا سہارا لینے لگے ہیں۔

ایسا ہی واقعہ پیش آیا کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں جہاں ایک نوجوان نے اپنے والد سے جائیداد کے تنازع پر بحث سے تنگ آکر کھمبے پر پناہ ڈھونڈ لی۔ نوجوان کو باپ کے پلاٹ میں حصہ چاہیے تھا جو نہ ملنے پر وہ غصے میں بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا۔

نوجوان کا کہنا تھا کہ جب تک اسے اپنا حصہ نہیں ملتا وہ نیچے نہیں آئے گا۔ البتہ بعد میں پولیس نے نوجوان سے بات چیت کر کے اسے نیچے اتار لیا۔ اس دوران علاقے کی بجلی بھی بند کروائی گئی۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے کراچی کے ایک اور علاقے کورنگی میں نوجوان پسند کی شادی نہ ہونے پر احتجاجاً ہائی ٹینشن پول پر چڑھ گیا تھا۔ اس کا مطالبہ تھا کہ شادی مرضی سے کروائی جائے ورنہ کود کر جان دے دوں گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More