پرویز الٰہی کا میڈیکل ہوگیا، عدالت میں پیشی کب، کیا ضمانت مل جائیگی؟

ہماری ویب  |  Jun 02, 2023

پاکستان تحریک انصاف کے صدر پرویز الٰہی کو ڈاکٹروں کی ٹیم نے طبی معائنے کے بعد مکمل فٹ قرار دے دیا، آج عدالت میں پیش کرکے اینٹی کرپشن کی جانب سے ریمانڈ جبکہ پی ٹی آئی رہنما کے وکلا کی جانب سے ضمانت کی درخواست کی جائیگی۔

پرویز الٰہی سیاسی منظر نامے سے غائب تھے اور سانحہ نو مئی کے واقعات میں بھی ان کا کہیں کوئی ذکر نہیں آیا تاہم محکمہ اینٹی کرپشن کو کئی ہفتوں سے ان کی تلاش تھی جس کی وجہ سے گزشتہ روز انہیں رہائش گاہ کے باہر سے گرفتار کیا گیا۔

پرویز الٰہی کے ڈرائیور کا کہنا ہے کہ پرویز الٰہی اہل خانہ سمیت گلگت بلتستان جارہے تھے ، ڈرائیور نے پولیس کو بیان دیا کہ پرویز الٰہی گرفتاری سے بچنے کے لیے گھر سے چار گاڑیوں کے قافلے سے ساتھ نکلے تھے۔

پولیس نے بتایا کہ دو گاڑیوں میں بچے اور خواتین بیٹھے تھے جن کو چیک بھی کیا گیا، پرویز الٰہی جس گاڑی میں سوار تھے وہ بلٹ پروف تھی، گاڑی کی چیکنگ کے لیے پولیس نے روکا تو گاڑی میں موجود ڈرائیور نے دروازہ نہ کھولا۔

اس پر پولیس کو شک ہوا تو اہلکاروں نے گاڑی کا شیشہ توڑنے کی کوشش کی، اس دوران پرویز الٰہی باہر نکلے اورپولیس نے پرویز الٰہی کو گرفتار کرنے کے بعد سرکاری گاڑی میں اینٹی کرپشن کے دفتر منتقل کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز الٰہی کو آج عدالت میں پیش کرکے ان کی میڈیکل رپورٹس بھی جج کے سامنے پیش کی جائینگی اور ان کا ریمانڈ لینے کی کوشش کی جائیگی جبکہ پرویز الٰہی کے وکلا نے ضمانت کیلئے پوری تیاری کرلی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More