وہ لوگ جبران ناصر کو کہاں لے گئے؟ منشا پاشا نے شوہر کو اٹھا لے جانے والے لوگوں کے بارے میں اہم انکشاف کردیے

ہماری ویب  |  Jun 02, 2023

“کچھ دیر پہلے میرے شوہر جبران ناصر کو ویگو ڈالا میں آئے نامعلوم افراد اٹھا لے گئے“

یہ کہنا ہے مشہور ماڈل اور اداکارہ منشا پاشا کا جو کراچی سے تعلق رکھنے والے معروف وکیل اور سیاست دان جبران ناصر کی اہلیہ ہیں۔ منشا پاشا نے اس حوالے سے تفصیلی ویڈیو جاری کی ہے۔ آپ بھی دیکھیں

منشا پاشا کا کہنا ہے کہ تھوڑی دیر پہلے جب وہ ڈنر کر کے اپنے شوہر کے ساتھ واپس آرہی تھیں تو ایک ویگو آئی جس میں 15 لوگ اسلحے کے ساتھ اترے اور زبردستی جبران ناصر کو اپنے ساتھ لے گئے۔ منشا پاشا کا عوام سے کہنا ہے کہ ان کے شوہر کے حق میں آواز اٹھائیں اور دعا بھی کریں کہ ان کے شوہر جلد سے جلد صحیح سلامت واپس آجائیں۔

ویڈیو میں منشا نے یہ بھی کہا کہ ان کے شوہر جبران ناصر نے پاکستان کے لئے بہت کچھ کیا ہے۔ منشا نے مسلح افراد کے بارے می تو بتایا ہے البتہ یہ تاحال واضح نہیں ہوسکا کہ جبران ناصر کو کون لوگ اور کہاں لے گئے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More