چاند کی جھوٹی گواہی دینے پر کونسی بڑی سزا دی جائے گی؟ اعلان ہوگیا

ہماری ویب  |  Jun 01, 2023

پاکستان میں عید کے چاند پر تنازعات ختم کرنے کیلئے سرکاری رویت ہلال کمیٹی کے علاوہ نجی کمیٹیوں کے چاند دیکھنے پر پابندی لگا دی گئی۔

حکومت نے ملک کے مختلف شہروں میں غلط اطلاعات دیکر تنازعات پیدا کونےوالوں کو روکنے کیلئے اعلان کیا ہے کہ چاند کی جھوٹی گواہی دینے پر 3 سال قید یا 50 ہزار جرمانہ یا دونوں سزائیں ہوں گی۔

قومی اسمبلی سے پاکستان رویت ہلال بل 2022 کی اتفاق رائے سے منظور ی ہوچکی ہے اور اب یہ بل صدر مملکت کے دستخط کے بعد فوری طور پر نافذ العمل ہو گا۔

نئے قانون کے مطابق سرکاری اعلان سے پہلے الیکٹرانک میڈیا پر چاند نظر آنے کی خبر نہیں دی جائے گی۔بل کی خلاف ورزی کرنے والوں پر 5 لاکھ روپے جرمانہ ہو گا۔

یاد رہے کہ پاکستان میں گزشتہ کئی برسوں سے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے علاوہ بھی مختلف شہروں میں مقامی کمیٹیاں اپنے اجلاس بلاکر عیدوں کا اعلان کردیتی ہیں۔

پشاور کی مسجد قاسم میں مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی زیر صدارت مسجد قاسم علی خان کی کمیٹی کے اجلاس میں کئی بار مرکزی کمیٹی کے اعلان کے برعکس عید و رمضان کا اعلان کیا جاچکا ہے تاہم نئے قانون میں غیر سرکاری کمیٹیوں کے چاند دیکھنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More