کیا یہ آپ کا اسٹار تو نہیں ۔۔ جانئے جون کس ستارے کے لوگوں کیلئے اچھا مہینہ نہیں ہوگا؟

ہماری ویب  |  Jun 01, 2023

ماہ جون کے آغاز کے ساتھ ہی اس مہینے کے حوالے سے ماہرین فلکیات کی جانب سے بھی اہم دعوے سامنے آرہے ہیں اور بعض ماہرین نے اس ماہ کو ایک اہم ستارے کیلئے ناخوشگوار مہینہ قرار دیدیا ہے۔

فلکیات کے ماہرین کے مطابق ماہ جون چاروں ستاروں کے لیے خوش قسمتی کا مہینہ ہوگا۔ اگر یہ کہا جائے کہ یہ سیزن برج جوزا کا ہی سیزن ہے تو غلط نہ ہوگا چونکہ جون کا آغاز ہوچکا ہے لہٰذا ماہرین کے مطابق وہ افراد جو کسی سے کوئی معلومات شیئر کرنا چاہتے ہیں یا کچھ بتانا چاہتے ہیں، وہ آرام سے بلا خوف بتا سکتے ہیں کیونکہ سامنے والا ان کی بات سمجھے گا۔

اس ماہ آپ کے بہت سے رُکے ہوئے کام تکمیل تک پہنچنے کے واضح آثار ہیں۔جوزا، سنبلہ، قوس اور حوت کو ماہ جون کیلئے خوش قسمت ستاروں میں شامل کیا گیا ہے۔

ماہرین نے جون کو برج جوزاکا سیزن قرار دیا ہے جبکہ ماہرین کے مطابق سنبلہ سے تعلق رکھنے والوں کیلئے یہ مہینہ خوش قسمت ثابت ہوگا ۔برج قوس کے رُکے کام اس ماہ مکمل ہوں گے۔برج حوت کے حوالے سے بھی ماہرین نے خوشی کی نوید سنائی ہے۔

یہاں کچھ ماہرین نے ستاروں کی روشنی میں ایک ستارے کے لیے خطرے کی گھنٹی بجائی ہے،ماہرین کے مطابق اس ایک ستارے کے لیے یہ مہینہ آسان نہیں بلکہ کافی مشکل ہوگا۔

ماہرین فلکیات نے دلو سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ انہیں اس ماہ انتہائی سنبھل کرکام کرنے کی ضرورت ہے،ان کے کئی کاموں میں رکاوٹ پیش آسکتی ہے تاہم جون کے بعد ان کا اچھا وقت شروع ہوجائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More