فیصل آباد کے قریب ٹرین پٹری سے اترگئی، حادثے کی وجہ کیا بنی، کتنے افراد زخمی ہوئے؟

ہماری ویب  |  Jun 01, 2023

فیصل آباد: بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات فیصل آباد کے قریب میانوالی ایکسپریس کی بوگی پٹری سے اترنے سے 10 افراد زخمی ہو گئے۔

پاکستان ریلوے کے ذرائع کے مطابق افسوسناک حادثہ فیصل آباد کے قریب واقع قصبہ چک جھمرہ میں ٹرین کے لاہور سے میانوالی کے سفر کے دوران پیش آیا۔واقعے کے فوری بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔

پاکستان ریلوے کے ذرائع کے مطابق حادثے کی وجہ ریلوے ٹریک کی ابتر حالت بتائی گئی جو کہ شدید بارشوں سے بری طرح متاثر ہوا تھا۔دریں اثناء ریلوے حکام نے ٹریک کو بحال کرنے کے لیے امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان میں ٹرینوں کے حادثات اور بوگیوں کے پٹریوں سے اترنے کے واقعات کے باوجودریلوے ٹریکس کی مرمت کا کام سست روی کا شکار ہے۔

گزشتہ ہفتے اسی طرح کے ایک واقعے میں سندھ میں روہڑی ریلوے اسٹیشن کے قریب شالیمار ایکسپریس کی ایک بوگی پٹری سے اتر گئی تھی۔

اس واقعہ کے بعد ٹریک پر ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہوگئی تھی تاہم ریلوے انتظامیہ نے کچھ گھنٹوں کے بعد صورتحال کو بہتر بنالیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More