“پچھلے دو سال سے عمران خان کی محبت میں مبتلا ہوں۔ عمران نے پہلی شادی جمائمہ سے کی، دوسری ایک گلیمرس اینکر سے اب تیسری شادی پردہ دار خاتون سے کی۔ ان کی زندگی میں تھوڑی رونق آنی چاہیے۔ یہ ان کا حق ہے اس لئے وہ مجھ سے شادی کرلیں“
یہ کہنا ہے لندن میں مقیم خاتون جیا خان کا جو خود کو ناٹی یعنی شرارتی جیا خان کہتی ہیں۔ جیا کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہے جس میں وہ عمران خان کی چوتھی بیوی بننے کی خواہش کا اظہار کررہی ہیں۔
جیا کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اپنی شادی کے دوران بیوفائی کی البتہ بشریٰ بی بی سے ان کی محبت ابھی ہے۔ اگر وہ جیا سے شادی کرلیں تو ایک خوشگوار زندگی گزار سکتے ہیں کیونکہ جیا کو ان کی عمر سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ وہ بس عمران خان سے ہی شادی کریں گی۔