معافی مانگو ورنہ ۔۔ عمران خان نے قادر پٹیل کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس کیوں بھیج دیا؟

ہماری ویب  |  May 30, 2023

پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے میڈیکل رپورٹ کے حوالے سے بے بنیاد دعوے کرنے پر وفاقی وزیرِ صحت قادر پٹیل کو 10 ارب روپے کے ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عبدالقادر پٹیل 15 روز میں اپنے الزامات واپس لیں فوری طور پر چیئرمین پی ٹی آئی سے غیر مشروط معافی مانگیں۔

نوٹس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ عبدالقادر پٹیل 10 ارب روپے بطور ہرجانہ ادا کریں جسے شوکت خانم اسپتال میں جمع کروایا جائے گا۔عمران خان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عبدالقادر پٹیل نے معافی نہ مانگی تو قانونی کارروائی آگے بڑھائیں گے۔

یاد رہے کہ وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے دعویٰ کیا تھا کہ عمران خان کے یورین سیمپل سے شراب اور کوکین کے اجزاء پائے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میڈیکل رپورٹ میں عمران خان کی ذہنی حالت پر بھی سوالیہ نشان لگایا گیا اور کہا گیا کہ اُن کی حرکات و سکنات فٹ آدمی کی نہیں تھیں۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ عمران خان کی میڈیکل رپورٹ میں فریکچر نہیں پاؤڈر نکلا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی 5، 6ماہ پلستر چڑھا کر گھومے، مگر فریکچر نہیں تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More