نوازشریف اور جہانگیر ترین کی سیاست میں واپسی کی راہ ہموار ۔۔ کیا صدر عارف علوی حکومت سے مل گئے؟

ہماری ویب  |  May 29, 2023

صدر مملکت عارف علوی نے سپریم کورٹ کے فیصلوں پر نظر ثانی کے قانون کی منظور ی دیکر نواز شریف، جہانگیر ترین کیلئے سیاست میں واپسی کی راہ ہموار کردی ہے۔

سپریم کورٹ ریویو اینڈ ججمنٹ اینڈ آرڈر ایکٹ کے قانون بننے کا انکشاف آج سپریم کورٹ میں پنجاب الیکشن نظرثانی کیس کی سماعت کے دوران اس وقت ہوا جب اٹارنی جنرل نے بتایا کہ یہ قانون جمعے سے نافذ العمل ہوچکا ہے۔

حکومت نے سپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈر ایکٹ 2023 کے نفاذ کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا، اٹارنی جنرل نے ریویو آف ججمنٹ ایکٹ 2023ء کی کاپی اور نوٹیفکیشن سپریم کورٹ میں جمع کروایا۔

نئے قانون کے بعد آرٹیکل 184 کے تحت مقدمات کی نظرثانی درخواستوں میں سپریم کورٹ اپیل کی طرز پر سماعت کرے گی جبکہ نواز شریف اور جہانگیر ترین کو بھی 60 دن کے اندر اپنی سزا کیخلاف اپیل دائر کرنے کا موقع مل جائیگا۔

ایکٹ کے تحت 184(3) کے فیصلے کے خلاف 60 روز کے اندر اپیل دائر کی جا سکے گی، اس کا دائر کار قانون بننے سے پہلے کے فیصلوں، سپریم کورٹ اور ہائی کورٹس کے رولز پر بھی ہوگا۔

صدر مملکت نے جمعے کو نئے قانون کی منظوری دی جبکہ اس سے پہلے عارف علوی نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023ء کے علاوہ کئی قوانین کی منظوری کیلئے آنے والے بل اعتراضات لگاکر واپس بھیج دیئے تھے تاہم اس قانون کی منظوری کے بعد صدر عارف علوی پر بھی دباؤ بڑھنے کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More