تم اپنے رب کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے ۔۔ نریندر مودی نے سورہ رحمٰن کی تلاوت سنی، بھارت میں نیا مسئلہ کھڑا ہو گیا؟ دیکھیے

ہماری ویب  |  May 29, 2023

بے شک دنیا میں سکون انسان کو اللہ پاک کے کلام میں ہی ملتا ہے۔ مگر غیر مسلم بھی قرآن پاک کی تلاوت سنیں گے، یہ تو اللہ پاک کی مبار ک ذات ہی کر سکتی ہے۔

یہاں یہ بات اس لیے کی گئی ہے کیونکہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کئی سیاستدانوں کے ساتھ مل کر سورہ رحمٰن کی تلاوت سنی، جس کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔

ہوا کچھ یوں کہ بھارتی شہر دہلی میں پارلیمینٹ کے نئی عمارت کے افتتاح کے موقعے پر ایک تقریب رکھی گئی جس کا آغاز ہندو رسم و رواج سے کیا گیا جس کے بعد ایک مسلمان شخص سے سورہ رحمٰن سنی گئی۔

یہ تلاوت اس شخص نے 1 منٹ سے زیادہ وقت تک کی۔ اس موقعے پر حزب اختلاف کی جماعتوں نے اس تقریب کا بائیکاٹ کیا۔

جبکہ نریندر مودی سمیت کئی ہندو رہنماؤں نے خاموشی سے یہ تلاوت سنی جو کہ ماضی میں سخت اسلام مخالف رہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More