سیاست چھوڑ کر گانا گانے لگے اور پھر۔۔ ابرار الحق کے ساتھ لندن پہنچتے ہی کیا ہوا؟ ویڈیو وائرل

ہماری ویب  |  May 29, 2023

“میں نے تحریک انصاف میں لیڈر شپ اور کارکنان دونوں کے ساتھ بہت اچھا وقت گزارا۔ سالوں سے پی ٹی آئی کے ساتھ کام کیا مجھے سب سے محبت تھی لیکن 9 مئی والا واقعہ ہوگیا اور میں سیاست میں صرف پاکستان کیخدمت کرنے آیا تھا جس کا اب مجھے موقع ملتا نہیں دکھائی دے رہا“

یہ کہنا ہے مقبول گلوکار ابرارالحق کا جنھوں نے حال ہی میں پاکستان تحریک انصاف سے علیحدگی اختیار کی ہے۔ ابرار الحق نے لندن میں علیم ڈار کی ہاؤسنگ سوسائٹی کے زیر اہتمام ہونے والے پروگرام میں پرفارمنس دی جس کے بعد باہر آتے ہوئے انھیں پی ٹی آئی کے کارکنان نے گھیر لیا۔

سوالوں کی بوچھاڑ کے جواب میں ابرارالحق کا جواب تھا کہ یہ میرا آئینی حق تھا لیکن مجھ پر کوئی دباؤ نہیں تھا اور ہوسکتا ہے کہ میں سیاست دوبارہ جوائن کرلوں لیکن فی الحال ابھی میں نےکنارہ کشی کرلی ہے۔

سوشل میڈیا پر کارکنان کی جانب سے ابرارالحق کو گھیرے میں لینے کی ویڈیو وائرل ہے جس میں پولیس انھیں بمشکل حفاظت سے نکال کر باہر لے جاتی بھی دکھائی دے دے رہی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More