تیز بارش اور ژالہ باری بھی ہوگی۔۔ کراچی میں بارش کب ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خوشخبری سنا دی

ہماری ویب  |  May 26, 2023

شدید گرمی سے بے حال کراچی کے شہریوں کے لئے خوشخبری۔ محکمہ موسمیات نے کراچی شہر میں بسنے والوں کو اگلے ہفتے بارش کی نوید سنا دی۔

محکمہ موسمیات نے اگلے ہفتے میں ملک کے مختلف شہروں میں بارش کی پیشن گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سکھر، دادو، کراچی، حیدرآباد میں اگلے ہفتے بارش کا امکان ہے۔ جبکہ جیکب آباد، لاڑکانہ، میرپورخاص، خیرپور، لیہ، بھکر، ڈی جی خان، راجن پور، رحیم یار خان، بہاولنگر، ساہیوال اور خانیوال میں بھی اگلے ہفتے 28 مئی سے بارشیں ہو سکتی ہیں۔

ملک کے دیگر شہروں آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا،اسلام آباد، مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، گوجرانولہ، سرگودھا، خوشاب، میانوالی، نارووال، قصور، جہلم، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور لاہور میں 28 تا 31 مئی بارشوں کا امکان ہے جبکہ کچھ مقامات پر ژالہ باری اور تیز بارشیں ہوسکتی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More