عمران خان نے ای سی ایل میں نام ڈالنے پر حکومت کو کیا جواب دے دیا؟

ہماری ویب  |  May 26, 2023

پاکستان تحریکِ انصاف کے چئیرمین عمران خان نے ان کا نام ای سی ایل (ایگزٹ کنٹرول لسٹ) میں ڈالنے پر حکومت کا شکریہ ادا کردیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر کے ذریعے عمران خان نے ایک پوسٹ شئیر کی، جس میں ان کا کہنا تھا کہ "میرا نام ای سی ایل میں ڈالنے پر میں حکومت کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔"

انہوں نے مزید کہا کہ، "ویسے تو میرا بیرون ملک جانے کا کوئی ارادہ نہیں، کیونکہ نہ تو میری وہاں کوئی جائیداد ہے اور نہ ہی کوئی کاروبار، حتیٰ کہ ملک سے باہر میرا کوئی بینک اکاؤنٹ بھی نہیں ہے۔"

عمران خان نے ساتھ ہی اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ، "اگر کبھی میرا چھٹیوں پر بھی جانا ہوا تو میں پاکستان کے شمالی علاقوں میں جاؤں گا، جو دنیا میں میری سب سے پسندیدہ جگہ ہے۔"

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More