سفید اور گلابی رنگ کے کپڑے پہنے یہ بچی کون سی مشہور شخصیت ہے؟ 80 فیصد لوگ اس کا جواب غلط ہی دیتے ہیں

ہماری ویب  |  May 26, 2023

انسان بچپن میں یہ سوچتا ہے کہ کب اسکول سے جان چھوٹے گی پر جب جوانی میں اسکول جاتے بچوں کو دیکھتا ہے تو یہی سوچتا ہے کہ وہی زندگی کا سنہرا دور تھا۔

جس میں ماں کے ہاتھ سے کھانا کھاتے اور جب کھیلتے کھیلتے تھک جاتے تو ان کی گود میں آ کر سو جاتے۔ بالکل یہی بات سوچتے ہوئے کئی مشہور شخصیات اپنے بچپن کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہیں۔

تو آج ہم جو تصویر آپ کیلئے لیکر آئے ہیں، اسے پہچان پانا آپ سب کیلئے ممکن نہیں ہوگا۔ تصویر کو پہلی نظر میں دیکھنے پر تو یوں معلوم ہوتا ہے کہ جیسے یہ کسی عام سے گھر کی بچی ہے جو کسی پارک میں کھڑی ہے پر ایسا ہے نہیں کیونکہ یہ بچی پاکستانی سیاست کی ہیرو ہے۔

اسکول یونیفارم میں کھڑی یہ پنجابی بچی کوئی اور نہیں بلکہ مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور نواز شریف کی لاڈلی بیٹی محترمہ مریم نواز صاحبہ ہیں۔

اس تصویر میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ اسکول یونیفارم میں موجود ہیں اور ہاتھ میں انہوں نے ایک کاغذ پکڑ رکھا ہے۔

البتہ دیگر بچے جس طرح اسکول جاتے وقت روتے ہیں، مخلتف اقسام کی ضد کرتے ہیں لیکن یہ ویسی نہیں تھیں کیونکہ چہرے پر خوبصورت مسکراہٹ بتاتی ہے کہ انہیں شروع سے ہی تعلیم سے کتنا شغف تھا۔ سیف اور گلابی کپڑے پہنے یہ تصویر مریم نواز نے خود انسٹا گرام پر اپنے مداحوں اور سپورٹرز کے ساتھ شیئر کی۔

ساتھ ہی ساتھ یہ سوال بھی پوچھ ڈالا کہ بتائیے یہ کون ہے؟ واضح رہے کہ مریم نواز مختلف اوقات میں سوشل میڈیا پر سیاست سے ہٹ کر اپنی نجی زندگی سے متعلق بھی تصاویر اور ویڈیوز عوام کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔

جیساکہ اس ماہ رمضان میں انہوں نے گھروالوں کیلئے فروٹ چاٹ بنائی تو اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی جو وائرل ہو گئی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More