بوڑھا درد میں کھڑا تھا اور لڑکے ہنستے ہوئے چلے گئے ۔۔ دیکھیں مجبور بزرگ کا بھاری بھرکم سامان اٹھا کر کیسے کمزور سی لڑکی نے انہیں گھر پہنچا دیا؟

ہماری ویب  |  May 25, 2023

آج دنیا سے نیکی کا جذبہ ختم ہو تا جا رہا ہے۔ اگر ہم کسی پیاسے کو پانی پلاتے ہیں تو ہمیں ہزاروں نیکیاں ملتی ہیں۔ لیکن آج کے زمانے میں تو کوئی پریشان آدمی کو سہارا دینے کی بجائے ہنس کر گزر جاتے ہیں۔

آج ایسا ہی ایک دل کو چیر دینے والا منظر آپکو دیکھانے جا رہے ہیں جسے دیکھنے کے بعد آپکو غم تو محسوس ہوگا پر خوشی بھی حاصل ہو گی۔

دارصل ماجرا کچھ یوں ہے کہ ایک بزرگ شخص کی پل کی سیڑھیاں چڑھتے ہوئے ایک ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں ہم دیکھ سکتے ہیں کہ انہوں نے ایک بیگ کندھے پر لٹکایا ہوا ہے تو دوسرا بیگ ہاتھ میں اٹھائے رکھا یہی نہیں سیدھے ہاتھ میں سہارے کیلئے ایک چھڑی بھی پکڑ رکھی ہے۔

اب ایسے میں وہ سیڑھیاں کیسے چڑھیں ، ان کے حلیے سے لگتا ہے کہ یہ کوئی مسافر ہیں ۔ بہرحال اس پل سے جوان لڑکے،مرد ارو خواتین گزر رہے ہیں پر ان کی مدد کیلئے کوئی آگے نہیں بڑھ رہا لیکن یہ ہمت نہیں ہارتے، خود ہی سیڑھیاں چڑھنے کی کوشش کرنے لگتے ہیں مگر اتنے میں ایک نازک سی لڑکی مدد کیلئے آ جاتی ہے۔

اب ان کا سامان اٹھا کر منزل پر پہنچا دیتی ہے۔ عوام کا رد عمل دیکھنے کیلئے بزرگ نے جب یہی عمل 3 سے 4 مرتبہ دوہرایا تو پہلے ایک نئے نویلے جوڑے نے ان کی مدد کی پھر تو ایک لڑکے نے بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان کے دونوں بیگ خود اٹھا لیے اور انہیں سہارا دیکر منزل تک چھوڑ کر آیا۔

یاد رہے کہ ترقی کے اس دور میں ایک طرف لوگوں کے دلوں میں رحم ختم ہوتا جا رہا ہے مگر یہ بھی حقیقت ہے کہ کچھ ایسے اللہ کے نیک لوگ دنیا میں موجود ہیں جن کی وجہ سے یہ خوبصورت کائنات بھی قائم ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More