لال، ہرا، پیلا اور بہت سے رنگ یہ جانور بدلتا ہے کیونکہ ۔۔ گرگٹ جس چیز پر بیٹھتا ہے اس جیسے رنگ میں کیوں ڈھل جاتا ہے؟ رونگٹے کھڑے کر دینے والے حقائق

ہماری ویب  |  May 25, 2023

یہ انسان تو گرگٹ کی رنگ بدلتا ہے۔ یہ الفاظ تو ہم سب نے اپنی زندگی میں سنے ہوں گے۔ پر کیا واقعی گرگٹ نامی یہ چھوٹا سا جانور رنگ بدلتا ہے، آئیے دیکھتے ہیں رونگٹے کھڑے کر دینے والی ویڈیو۔

جی ہاں اب اس وائرل ویڈیو میں ہم دیکھ سکتے ہیں کہ یہ چھوٹا سا گرگٹ جس بھی چیز پر بیٹھتا ہے اس جیسے رنگ میں اپنے آپ کو ڈھال لیتا ہے۔ چاہے پھر وہ فروٹ ،سبزی، یا پھر کوئی کپڑا کا ایک ٹکڑا ہی کیوں نہ رکھا ہو۔

اسی طرح ہم یہاں بھی دیکھ سکتے ہیں کہ گرگٹ کیلے پر آیا تو اس کا رنگ پیلا ، پھر لال رنگ کے پھل پر آیا تو اس کا رنگ لال اور نیلے رنگ کے کپڑے پر نیلا ،یہ سب اللہ پاک کی قدرت ہے۔

لیکن کیا آپکو معلوم ہے کہ اس کے جسم میں ایسی کیا خاص چیز ہے جو اس سے ایسا کرواتی ہے۔ اگر آپکا جواب بھی نہ ہے تو ہم آپکو بتاتے ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ گرگٹ کی جلد کے اوپر خاص خلیوں کی 2 تہیں ہوتی ہیں جنہیں آئی روڈروفور سیل کہا جاتا ہے۔

ان سیلز میں خاص قسم کے کرسٹل ہوتے ہیں جن میں ایک نائٹروجنس بیس ہوتی ہے اور جب کرسٹل سے روشنی ٹکراتی ہے، عکاسی کرتی ہے۔ یوں گرگٹ ایک خاص رنگ کا نظر آتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More