ہماری ویب | May 25, 2023
عران ریاض کے بعد ایک اور سینئیر صحافی سمیع ابراہیم بھی لاپتہ ہوگئے ہیں۔ اسٹارٹ اپ پاکستان اور اے آر وائی نیوز کے مطابقسینئر صحافی سمیع ابراہیم کو بدھ کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا۔ یہ گرفتاری مبینہ طور پر وفاقی دارالحکومت کے سیونتھ ایونیو پر عمل میں آئی۔ تاہم اسلام آباد پولیس نے ابھی تک اس معاملے پر کوئی باضابطہ بیان نہیں دیا۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے11 مئی کو پی ٹی آئی چیئرمین کی گرفتاری کے بعد احتجاج کے دوران ایک اور سینئر صحافی عمران ریاض خان کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔
صحافی سمیع ابراہیم اسلام آباد سے گرفتار#ARYNewsUrdu https://t.co/Ii9RmglWR7— ARY News Urdu (@arynewsud) May 24, 2023
صحافی سمیع ابراہیم اسلام آباد سے گرفتار#ARYNewsUrdu https://t.co/Ii9RmglWR7
حالیہ عدالتی سماعت کے دوران لاہور ہائی کورٹ نے وزارت داخلہ اور دفاع کو ہدایت کی کہ وہ اینکر پرسن عمران ریاض خان کی تلاش اور بازیابی میں اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری کریں۔ انسپکٹر جنرل پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سماعت کے دوران بیان دیا کہ ملک بھر میں پولیس تلاش کے باوجود عمران ریاض ہو بازیاب نہیں کرواسکی۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More