آپ نے اکثر سنا ہوگا کہ لوگ حج کرنے کے لیے پیسے جمع کرتے ہیں لیکن کیا آپ نے کبھی کسی ایسے شخص کے بارے میں سنا ہے جس نے 40 سال سے زیادہ وقت حج کیلئے پیسے جمع کرنے میں گزارا ہو۔
سوشل میڈیا پر ایک پاکستانی شخص کی تصویر گردش کر رہی ہے جنہوں نے 43 سال تک حج کے لیے پیسے بچائے۔
43 سال کوئی مختصر عرصہ نہیں ہے۔ ہم میں سے کوئی بھی 43 سالوں میں امید کھو دے گا لیکن اس پاکستانی شخص نے امید نہیں ہاری اور حج کی خواہش میں طویل عرصے تک پیسے بچائے۔
اس حاجی کے پاس حج کرنے کے لیے ذرائع نہیں تھے، اس کے پاس کچھ زمین تھی جسے اس نے اپنے دوست کو بیچ دیا اور بعد میں اپنے حج کیلئے پیسے بچانے کے لیے اس زمین پر کام کیا۔
وقت گزرتا گیا اور 43 سال کی جدوجہد کے بعد بوڑھا شخص حج کرنے کے لیے مطلوبہ رقم جمع کرسکا اور اس کا انتقال حج کے بعد ہوا جو اس کی شدید خواہش تھی۔
یہ واقعہ 2018 میں پیش آیا تاہم اس کہانی کا افسوسناک پہلو یہ ہے کہ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ شخص اکیلا رہ گیا تھا، یہ کہانی پوری دنیا میں پھیل چکی ہے لیکن پھر بھی اس کے کسی رشتہ دار یا دوست نے سعودی حکام سے رابطہ نہیں کیا۔