یومِ تکریمِ شہدائے پاکستان ۔۔ تقریب میں بابر اعظم اور محمد رضوان بھی موجود اور کونسی مشہور شخصیات نے شرکت کی؟

ہماری ویب  |  May 25, 2023

شہدائے پاکستان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے آج یوم تکریم شہداء پاکستان کے موقع پر خصوصی پروگرام اور تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

وفاق اور چاروں صوبوں کے علاوہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی یادگار شہداء پر تقریبات کا انعقاد کیا گیا جبکہ اسلام آباد کانسٹیٹیوشن ایوینیو سمیت صوبائی دارالخلافوں میں شہداء یکجہتی واک اور ریلیاں بھی نکالی جارہی ہیں۔

یہ دن منانے کا مقصد شہداء کی لازوال قربانیوں کی یاد تازہ کرنا اور قوم کو یہ پیغام بھی دینا ہےکہ شہداء، اُن کی فیملیز اور یادگاروں کا احترام ہر پاکستانی کا فخرہے۔ ملک بھر میں شہداء کے ایصال ثواب کے لیے مساجد میں قرآن خوانی اور دعاؤں کے علاوہ اسکولوں،کالجز میں بھی خصوصی تقریبات کا انتظام کیا گیا ہے۔

جی ایچ کیو میں یادگارِ شہداء پر مرکزی تقریب میں چیف آف آرمی اسٹاف عاصم منیر سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات شریک ہیں،سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ تقریب میں شریک ہیں، قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم ،محمد رضوان، سربراہ انصار برنی ٹرسٹ انصار برنی ، پی ٹی وی کی معروف اینکرعشرت فاطمہ اوردیگر شریک ہیں۔

اس موقع پر کپتان بابراعظم اور محمد رضوان نے بھی یاد گار شہدا پر پھول رکھے،مولانا عبدالخبیر آزاد اور مفتی منیب الرحمان نے یادگار شہدا پر پھول رکھے،شہدا کے اہلخانہ اور طلبا نے بھی یادگار شہدا پر پھول رکھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More