ایشیا کپ سے پہلے پاکستان کی بڑی جیت، بھارت نے گھٹنے کیوں ٹیک دیئے؟

ہماری ویب  |  May 23, 2023

ایشیا کپ کے انعقاد سے پہلے پاکستان کو بڑی کامیابی مل گئی، بھارت نے پاکستان کے سخت موقف کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے۔

بھارت پاکستان کی میزبانی میں ایشیا کپ کے لیے ہائبرڈ ماڈل کو تسلیم کرنے کے لیے تیار ہوگیا۔ہائبرڈ ماڈل کے تحت بھارت ایشیا کپ کے میچز نیوٹرل وینیو پر کھیلے گا جو کہ متحدہ عرب امارات اور سری لنکا ہو سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سال ایشیا کپ کا انعقاد پاکستان جبکہ ورلڈکپ کا انعقاد بھارت میں ہونا ہے تاہم دونوں حریفوں کی جانب سے ایک دوسرے کے ملک میں کھیلنے کے حوالے سے بیانات کا سلسلہ جاری تھا۔

پاکستان نے ایشیا کپ کیلئے بھارت کے پاکستان نہ آنے کی صورت میں ورلڈکپ کے بائیکاٹ کی دھمکی دی تھی جس پر بھارت نے پاکستان کی طرف سے نیوٹرل مقام پر کھیلنے کی پیشکش کا مثبت جواب دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اس حوالے سے بی سی سی آئی باضابطہ اعلان 27 مئی کے اجلاس کے بعد کرے گا اور ایشین کرکٹ کونسل ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان بھارتی فیصلے کے بعد کرے گا جبکہ اس حوالے سے پاکستان کو ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے تحریری یقین دہانی کرانی ہوگی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More