پشاور میں ریڈیو پاکستان میں آگ لگانے والا مرکزی ملزم بھی پکڑا گیا

ہماری ویب  |  May 22, 2023

پشاور میں ریڈیو پاکستان میں آگ لگانے والے مرکزی ملزم موسیٰ خان کو علاقہ پخہ غلام سے گرفتار کرلیا گیا۔

ملزم کے خلاف تھانہ شرقی میں مقدمہ درج ہے، شناخت مختلف ویڈیوز کے ذریعے کی گئی ،پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ نادرا کی مدد سے ملزم کی شناخت کی گئی۔

عمران خان کی گرفتاری کے بعد پر شرپسند عناصر نے ریڈیو پاکستان کی عمارت پر دھاوا بول دیا تھا اور عمارت کو آگ لگانے کے بعد نشریات معطل ہوگئی تھی۔

پاکستان آرمی نے بجلی کی فوری بحالی،صفائی کے انتظام کیلئے 100 سے زائد عملہ فراہم کیا، فوج نے ٹوٹ پھوٹ کی شکار جگہوں کی مرمت میں معاونت اور ٹرانسپورٹ مہیا کی۔

فوج نے فوری ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ریڈیو پاکستان پشاور کو مالی امداد بھی دی تھی جبکہ حملے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

یاد رہے کہ نومئی کو ملک بھر میں قومی و عسکری املاک پر حملوں میں ملوث ملزمان کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں اور اب تک ہزاروں شرپسندوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے جبکہ ریڈیو پاکستان پشاور کا گیٹ توڑ کر 9 ہزار میں فروخت کرنے والا ملزم بھی پکڑا جاچکا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More