4 شیر پنجرے سے باہر نکل کر شہر میں دندنانے لگے۔۔ شہریوں نے شیروں کو کیسے قابو کیا؟ ویڈیو دیکھیں

ہماری ویب  |  May 18, 2023

شیر سرکس کا ہو یا جنگل کا۔ شیر، شیر ہی ہوتا ہے۔ شیخوپورہ میں سرکس کے 4 شیر پنجرے سے باہر آگئے اور لگے شہر کی گلیوں میں گھومنے۔ ویڈیو دیکھیں۔

جیو نیوز کا کہنا ہے کہ گزشتہ شب شیخوپورہ میں شدید آندھی کی وجہ سے سرکس کے شیروں کا پنجرہ کھل گیا تھا جس میں سے شیر باہر نکل گئے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لوگ لاٹھیاں اور ڈنڈے لے کر شہروں کے پیچھے نکل پڑے ہیں جبکہ ایک شیر کو آزاد چہل قدمی کرتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

البتہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار اور پولیس پہنچ گئی اور شیروں کو بروقت قابو کرلیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More