پولیس گرفتار کرنے آگئی، شائد یہ میرا آخری پیغام ہو ۔۔ عمران خان نے آخری پیغام میں کیا کہا؟

ہماری ویب  |  May 17, 2023

سابق وزیراعظم عمران خان نے پولیس کی جانب سے اپنے گھر کے محاصرے کے حوالے سے کہا ہے کہ پولیس میرے گھر کا محاصرہ کر چکی ہے، شاید یہ میری گرفتاری سے قبل آخری ٹوئٹ ہو۔

کارکنوں سے ویڈیو خطاب میں عمران خان نے کہا کہ ڈر یہ ہے کہ جو ہورہا ہے اس کا بہت بڑا بیک لیش آنے والا ہے جو مزید نقصان پہنچائے گا۔

میانوالی کا جہاز چوک کس نے جلایا؟ میرے کارکن کہہ رہے ہیں کہ جب ان کو پتا چلا تو روکنے کی کوشش کی، کوئی نامعلوم افراد تھے اس میں، اس کی تحقیقات ہونی چاہیے، ریڈیو پاکستان کیسے جل گیا۔

عمران خان نے کہا کہ ابھی سنا ہے کہ میں نے گھر میں 40دہشت گردوں کو پناہ دی ہے، کہا گیا کہ میرے گھر پر کارروائی ہوگی، میری گزارش ہے کہ 40 دہشت گرد ہیں تو میری زندگی بھی خطرے میں ہے، مہربانی کرکے میرے گھر ضرور آئیں لیکن دھاوا بول کر نہ آئیں، مہذب معاشرے کی طرح سرچ وارنٹ لے کر آئیں، نام تو دیں کہ دہشتگرد کون ہے ہم سارا گھر دکھادیں گے۔

دوسری جانب لاہور میں پولیس نے سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک جانے والے تمام راستے بند کردیے ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کارکنوں کو زمان پارک جانے سے روکنے کیلئے راستے بند کیے گئے ہیں۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ زمان پارک کے اطراف میں کسی بھی وقت آپریشن کیاجاسکتا ہے۔خیال رہے کہ پنجاب حکومت نے زمان پارک میں موجودشرپسندوں کو سرنڈر کرنے کی ڈیڈلائن دی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More