اسی طرح بھاگتے رہے تو ہم اگلی دفعہ ۔۔ فواد چوہدری کی اہلیہ کا شوہر کے بھاگنے کی ویڈیو پر دلچسپ تبصرہ

ہماری ویب  |  May 17, 2023

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء فواد چوہدری کی اہلیہ نے شوہر کی گزشتہ روز گرفتاری کے خوف سے بھاگنے کی ویڈیو پر دلچسپ تبصرہ کرکے صحافیوں اور حاضرین کو ہنسنے پر مجبور کردیا۔

گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے تھری ایم پی او کے تحت فواد چوہدری کی گرفتاری کالعدم قرار دے کر انہیں رہا کرنے کا حکم دیاتھا اور فواد چوہدری رہائی کے بعد جیسے ہی گھر واپسی کے لیے گاڑی میں بیٹھے تو سامنے پولیس اہلکاروں کو دیکھ کر گاڑی سے اتر کر بھاگ نکلے۔

گزشتہ روز شام کے وقت فواد چوہدری نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کی اس موقع پرایک صحافی نے فواد چوہدری سے کہا کہ اگر آپ 10 دن ایسی دوڑیں لگائیں گے تو ماشاء اللہ فٹ ہوجائیں گے اور ساتھ کھڑی اہلیہ نے کہا کہ ہم اگلی دفعہ میراتھون میں جائیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ بطور ترجمان پی ٹی آئی سمجھتا ہوں 9 مئی کے واقعات انتہائی قابل شرم تھے، پاک فوج ہے تو پاکستان ہے اور اسی نکتہ نظرکوسامنے رکھ کرہمیں اپنی پالیسیاں بنانی چاہیے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ میرا تعلق جہلم سے ہے اور یہ ضلع شہیدوں اور غازیوں کا مسکن ہے، ہمارے خاندانوں اور لہو کے رشتے سے زیادہ یہ مقدم ہے۔9 مئی کو کور کمانڈر کے گھر اور جی ایچ کیو پر جو واقعہ پیش آیااس پر ہر پاکستانی رنجیدہ ہیں اور اس کا دل خون کے آنسو رو رہا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More