کئی سال بعد پاک بھارت ٹیسٹ سیریز کہاں ہوگی؟ پی سی بی نے اعلان کردیا

ہماری ویب  |  May 17, 2023

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارت کے ساتھ کئی سالوں سے معطل ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے گرین سگنل کے ساتھ مقام کا بھی اشارہ دیدیا۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان آخری بار باہمی سیریز 2013 میں کھیلی گئی تھی جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان آخری بار ٹیسٹ میچ دسمبر 2007 میں کھیلا گیا تھا۔

چیئرمین پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی کاکہنا ہے کہ پاک بھارت ٹیسٹ سیریز آسٹریلیا، انگلینڈ اور جنوبی افریقا میں ہوسکتی ہے اور اس کے لیے پہلا آپشن انگلینڈ جبکہ دوسرا آسٹریلیا ہوگا۔

آسٹریلیا میں ہاؤس فل ہو سکتا ہے تو ٹھیک ہے، یہ بڑا اچھا ہوگا، بھارت کے ساتھ ٹیسٹ سیریز کے لیے دبئی ہمارے لیے سستا پڑے گا۔

پاکستان اور بھارت کی ٹیسٹ سیریز کا آئیڈیا گزشتہ سال بھی خبروں کی زینت بنا تھا اور دونوں ملکوں کے درمیان سیاسی تناؤ کی وجہ سے دوطرفہ سیریز نہیں ہو رہی۔

یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان باہمی سیریز کا سلسلہ کئی برسوں سے بند ہے اور عالمی ایونٹس کے علاوہ دونوں ٹیمیں کسی باہمی سیریز میں مدمقابل نہیں آئیں۔

رواں برس ایشیا کپ کے پاکستان میں انعقاد کے حوالے سے بھی ان دنوں تنازعات جاری ہیں کیونکہ بھارت پاکستان آنے سے انکاری ہے اور جواب میں پاکستان بھی ورلڈکپ کیلئے بھارت نہ جانے کا عندیہ دے چکا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More