دھمکی آمیز پیغامات موصول ہونے کے بعد عالمی شہرت یافتہ پرتگالی فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے اپنی سکیورٹی بڑھا دی ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق رونالڈو نے اپنے سابق چیف باڈی گارڈ اور دیگر سکیورٹی اسٹاف کو تبدیل کر دیا ہے۔ رونالڈو اور جارجینا روڈریگز نے اپنے بچوں کو سوشل میڈیا سے دور کر دیا ہے۔
فٹبال کی تاریخ کا بہترین اور مکمل کھلاڑی ہوں ، کرسٹیانو رونالڈو رپورٹ کے مطابق رونالڈو نے اب پرتگال میں ہائی رسک سکیورٹی کے ماہر کلاڈیو میگوئل ویز کو بطور چیف سکیورٹی آفیسر تعینات کیا ہے ، سعودی عرب کی پولیس بھی ان کے ساتھ حفاظتی اقدامات میں تعاون کر رہی ہے۔ واضح رہے کہ 2023ء میں سعودی فٹبال فرنچائز النصر میں شمولیت اختیار کرنے کے بعد سے کرسٹیانو رونالڈو اپنی گرل فرینڈ جارجینا اور بچوں کے ہمراہ سعودی عرب میں مقیم ہیں۔