بچے کی پیدائش پر ماں کو 6، باپ کو ایک مہینے کی چھٹی اور پوری تنخواہ ۔۔ بل منظور ہوگیا

ہماری ویب  |  May 16, 2023

اسلام آباد:پیپلزپارٹی کی سینیٹرقرۃ العین مری کی جانب سے پیش کیا گیا بچے کی پیدائش پر والدین کیلئے چھٹی کابل پارلیمنٹ سے منظور ہوگیا۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پیش کئے جانیوالے بل کے مطابق بچے کی پیدائش پر والد کو بھی تنخواہ کے ساتھ 30 دن کی چھٹی مل سکے گی۔

یہ بل جو صرف پہلے تین بچوں کی پیدائش پر ملازمت پیشہ ماں اور باپ کو چھٹیوں کا حق دیتا ہے قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد قانون کی شکل اختیار کرسکے گا۔

قانون بننے کے بعد میٹرنٹی اینڈ پیرٹنٹی بل 2023 کی منظوری کے بعد ماں کو پہلے بچے کی پیدائش پر 6 ماہ کی چھٹی مل سکے گی۔ ماں کو دوسرے بچے کی پیدائش پر 4 اور تیسرے پر 3 ماہ کی چھٹی مل سکے گی۔والد کو دوران ملازمت چھٹیاں تین دفعہ میسر ہوں گی۔

اس حوالے سے سینیٹر قرۃالعین مری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں زمینی حقیقت یہ ہے کہ ہم لوگوں کو کم بچوں کے لیے مجبور نہیں کرسکتے بلکہ اس پر بات کرنا بھی بعض اوقات مشکل ہو جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس بل کے نتیجے میں بننے والا قانون ملازم پیشہ والدین کو نہ صرف تنخواہ کے ساتھ چھٹیوں کا حق دے گا بلکہ کم بچوں کے لیے ان کی حوصلہ افزائی بھی کرے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More