شہریار آفریدی، فیاض الحسن بھی گرفتار ۔۔ خرم شیر زمان کا ریسٹورنٹ سیل

ہماری ویب  |  May 16, 2023

اسلام آباد: عمران خان کی گرفتاری کے بعد جلاؤ گھیراؤ اور شرپسندی میں ملوث کارکنوں و رہنماؤں کیخلاف کارروائیاں جاری، تحریکِ انصاف کے رہنما شہریار آفریدی کو بھی گرفتار کر لیا، کراچی میں خرم شیر زمان کا ریسٹورنٹ سیل کردیا گیا۔

اسلام آباد پولیس نے سابق وزیرِ مملکت شہریار آفریدی کو وفاقی دارالحکومت کے علاقے سیکٹر ایف 8 سے ایم پی او کے تحت گرفتار کیا جبکہ فیاض الحسن چوہان کو مری روڈ لیاقت باغ سے حراست میں لیا ہے، فیاض الحسن چوہان کے خلاف 9 مئی کو تھانہ صادق آباد میں مقدمہ درج کیا گیا۔

سندھ فوڈ اتھارٹی نے خرم شیر زمان کا ریسٹورنٹ صفائی ستھرائی کی ناقص صورتحال اور غیر معیاری کھانا دینے کے باعث سیل کیا ہے۔

خرم شیر زمان کا کہنا ہے پیپلز پارٹی سیاسی نقصان کے ساتھ ساتھ ہمیں کاروباری نقصان بھی پہنچانے پر تُل گئی ہے۔

اس سے قبل محکمہ داخلہ نے پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی کی رہائش گاہ کو سب جیل قرار دیاتھا، علی زیدی کو ڈیفنس میں واقع رہائش گاہ منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس کے بعد علی زیدی کے گھر کے اطراف پولیس کی نفری تعینات کردی گئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More