عمران کی زندگی کیلئے اگلے 48 گھنٹے بہت اہم ہیں کیونکہ ۔۔ شوہر کے لاپتہ ہونے پر اینکر عمران ریاض کی اہلیہ کا جذباتی پیغام وائرل

ہماری ویب  |  May 16, 2023

میاں بیوی کے رشتے میں اکثر چھوٹی موٹی نوک جھوک ہو جاتی ہے پر شوہر کو تکلیف میں دیکھ کر اہلیہ کی حالت تو ایسے ہو جاتی ہے کہ جیسے اس کی اپنی سانس رک گئی ہو۔

بالکل اسی تکلیف میں اس وقت ملک کی نامور اینکر عمران ریاض کی اہلیہ ہیں،انہوں نے اپنا ایک ویڈیو پیغام اس وقت جا ری کیا جوکہ خوب وائرل ہو چکا ہے۔

اس پیغام میں انہوں نے کہا کہ میرے خاون د عمران ریاض نے 15 سالہ صحافتی کیرئیر میں ہمیشہ عوام اور پاکستانیوں کیلئے آواز اٹھائی ہے یہی نہیں بلکہ ملک کے مشکل علاقوں میں جا کر عوام کی آواز بنے۔

مگر اب گزشتہ 5 دنوں سے جس ازیت و پریشانی میں ہم مبتلا ہیں یہ ہم ہی جانتے ہیں۔ کیونکہ ہمیں معلوم نہیں کہ عمران ریاض کہاں ہیں۔

انہیں بازیاب کروانے کیلئے ہماری آواز بنیں اور میرے شوہر کیلئے دعا کریں کیونکہ اس وقت عمران کے والدین ،ان کے بچے اور میں شدید اذیت میں ہیں۔ مزید یہ کہ ہمیں ہماری عدالتوں اور اپنے وکلاء پر پورا یقین ہے۔ مگر عمران کی زندگی کیلئے اگلے 48 گھنٹے بہت اہم ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More