پیٹرولیم قیمتوں میں کمی ۔۔ پیٹرول کتنا سستا ہوگیا؟

ہماری ویب  |  May 15, 2023

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا، پیٹرول 12روپے فی لیٹر سستا ہوگیا۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر کمی کررہے ہیں، پیٹرول کی نئی قیمت 270 روپے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی 12 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ ہائی اسپیڈل ڈیزل کی قیمت میں 30 روپے فی لیٹر کمی کررہے ہیں جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 12 روپے فی لیٹر کمی کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تیل مصنوعات کی بنیاد پر قیمتیں بڑھانے والوں سے گزارش ہے کہ کرایوں میں کمی کریں، کچھ شعبے، ادارے اور ٹرانسپورٹرز تیل مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے پر قیمتیں بڑھاتے ہیں۔

اس سے قبل پیٹرول کی قیمت 282 روپے فی لیٹر تھی جو اب 270 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 288 سے کم ہوکر 258 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

یاد رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد ہوگا جبکہ حکومت کی جانب سے ہر پندرہ روز میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا جاتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More