سڈنی میں پاکستان اور آسٹریلیا کے ٹیسٹ میچ کو کس سے خطرہ؟

ہماری ویب  |  May 15, 2023

سڈنی :پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سڈنی میں نیو ائیر ٹیسٹ میچ خطرے سے دوچار ہوگیا، آسٹریلوی میڈیا نے میچ سے قبل خدشات کا اظہار کردیا۔

قومی ٹیم کے دورہ آسٹریلیا کے شیڈول کا اعلان گزشتہ روز کیا گیا جس میں نیو ائیرٹیسٹ 3 جنوری سے سڈنی میں کھیلا جانا ہے تاہم اس حوالے سے آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ سڈنی میں آخری 7 میں سے 6 ٹیسٹ بارش سے متاثر ہوئے جب کہ چار ڈرا ہوا اس لئے یہ میچ بھی متاثر ہوسکتا ہے۔

بینو قادر ٹرافی کے لیے تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے پاکستان ٹیم دسمبر میں آسٹریلیا جائے گی اور پاکستانی ٹیم دسمبر 2023 سے جنوری 2024 میں آسٹریلیا کے خلاف تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے جائیگی۔

آسٹریلیا کے اسپنرز رچی بینو اور پاکستان کے عبدالقادر کے نام سے ’بینو قادر ٹرافی‘ کا آغاز 2022 میں ہوا تھا جب آسٹریلوی ٹیم نے 16 سال بعد پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

اگلی تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز پرتھ، میلبرن اور سڈنی میں ہوگی، پہلا ٹیسٹ میچ 14 دسمبر سے پرتھ میں کھیلا جائے گا ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق یہ پہلا موقع ہوگا کہ پاکستان ٹیم پرتھ کرکٹ گراؤنڈمیں ٹیسٹ میچ کھیلے گی، اس سے قبل پاکستان ٹیم پرتھ کے مشہور واکا گراؤنڈ میں ٹیسٹ میچز کھیلتی رہی ہے۔

سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 26 دسمبر سے میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ تین جنوری 2024 سے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More