ماما بھائی کو مت رلاؤ، سزا مجھے دے دو ۔۔ شرارت پر ماں بیٹے کو مارنے لگی تو بھاگتے ہوئے بہن بچانے آ گئی، پھر کیا ہوا؟ دیکھیے

ہماری ویب  |  May 13, 2023

اس معاشرے میں کچھ بھائی شادہ شدہ ہو جائیں تو بہنوں کا وراثت میں حق کھا جاتے ہیں مگر بہنیں تو بھائیوں کو ہی اپنا قیمتی اثاثہ سمجھتی ہیں۔

اسی غلط عمل کو ختم کرنے کیلئے آج یہ ویڈیو آپ کے سامنے لیکر آئے ہیں جسے دیکھنے کے بعد ہر بھائی کی آنکھ میں آنسو آ جائے گا۔ آئیے جانتے ہیں مزید اس کے بارے میں۔

دارصل ماجرا کچھ یوں ہے کہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کے خوب چرچے ہیں۔ جس میں ہم دیکھ سکتے ہیں کہ 2 ننھے بچے کھڑے ہیں اور ماں بیٹے کو ڈانٹ رہی ہے تو بچہ بھی رو رہا ہے۔

ساتھ ہی ساتھ والدہ یہ بھی کہتی ہے کہ اگر تم نے میرے موبائل کو دوبارہ ہاتھ لگایا تو بہت ماروں گی اور اب گیم کھیلنے کیلئے بھی نہ لینا میرا موبائل۔

ڈانٹ سننے کی دیر تھی کہ والدہ کے سامنے بیٹی آ گئی اور کہنے لگی کہ ماما میرے بھائی کو مت ڈانٹو۔پھر اس کے بعد خود سے بڑے بھائی کو دلاسہ دیتی رہی۔ کبھی اس کے سینے پر ہاتھ رکھتی تو کبھی اس کے آنسو صاف کرتی۔

پھر کہتی ہے کہ میں ہوں نا بھائی اب آپکو کوئی کچھ نہیں کہے گا۔ اس کے بعد اپنی ماں کے سامنے ہی بھائی کو کہتی ہے۔

آپ اندر کمرے میں جاؤ اس کے بعد خود بھی پیچھے پیچھے کمرے میں چلی گئی۔ بچوں کے کمرے میں جانے کے بعد ماں کہتی ہے کہ یہ میری بیٹی تو بھائی کے معاملے میں دادی اماں بن جاتی ہیں۔

جب بھی اسے ڈانٹو تو سامنے آ جاتی ہے ۔لیکن دونوں میں اتنا پیار دیکھ کر میں خوش ہوں۔ واضح رہے کہ یہ ویڈیو بھی ماں نے خود ہی بنائی تھی جو اب ہر جگہ وائرل ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More