ہماری ویب | May 13, 2023
کراچی اس وقت شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے۔ شہری جہاں اس وقت موسم ٹھنڈا ہونے کی دعائیں کررہے ہیں وہیں محمکہ موسمیات نے خببردار کیا ہے کہ آج بھی درجہ حرارت کم ہونے کے بجائے بڑھے گا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آک کراچی میں درجہ حرارت کا پارہ 36 سے 38 ڈگری سینٹی تک پہنچ سکتا ہے۔ جو کہ معمول سے 3 درجہ اضافی ہوگا۔ کراچی میں مئی کے مہینے میں درجہ حرارت 35.8 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہتا ہے۔
اس کے علاوہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ کراچی میں صبح کے وقت ہوا میں نمی کاتناسب 70 سے 80 اور شام میں 45 سے 55 فیصدتک رہے گا البتہ دن بھر میں مغرب اور جنوب مغرب سے ہوائیں چلتی رہیں گی۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More